اجلاس میں رابطہ کمیٹی، انتظامی کمیٹی اور مالیاتی کمیٹیوں کے ممبران کے نام فائنل

سیز فائر لائن کراسنگ کمیٹی کا اہم اجلاس آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے دفتر میں منعقد نومبر کو سیز فائر لائن کو عبور کر کے کشمیری قوم سے بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کریں گے مقررنین

منگل 15 نومبر 2016 14:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء)سیز فائر لائن کراسنگ کمیٹی کا اہم اجلاس آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے دفتر میں منعقد کیاگیا اجلاس میں رابطہ کمیٹی، انتظامی کمیٹی اور مالیاتی کمیٹیوں کے ممبران کے نام فائنل کر دیئے گے رابطہ کمیٹی میں حاجی عبدالقیو م قمر ایڈووکیٹ، مزار زاہد اللہ ایڈووکیٹ، محمد اسلم بٹ، شعیب احمد میر، شکور احمد مغل،مظفر علی ظفر ایڈووکیٹ، ، انتظامی کمیٹی میں محمد حنیف بٹ، محمد عزیز، ضیاء عاصم، نعمان ساجد نزیر، سردار شہزاد عزیز ایڈوووکیٹ، راجہ ارشد حسین ، مالیاتی کمیٹی میں چوہدری محمد رفیق، محمد سلیم زمان ، چوہدری توصیف ایڈووکیٹ، شیخ منظور کے نام فائنل کر دیئے گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حاجی عبدالقیو م قمر ایڈووکیٹ، چیئر مین کراسنگ کمیٹی مرزا زاہد اللہ ایڈووکیٹ،سٹی صدر مسلم کانفرنس محمد اسلم بٹ،ممبر مرکزی مجلس عاملہ شعیب احمد میر،سنیئر نائب صدر سٹی شکور احمد مغل نے کہا کہ24 نومبر کو سیز فائر لائن کو عبور کر کے کشمیری قوم سے بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کریں گے موثر احتجاج کر کے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریں گے کسی لکیر کو نہیں مانتے جس سے کشمیریوں کا تشخص مجروع ہوتا ہو بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے پراپوگینڈا کر رہا ہے بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تباہی برپا کر رکھی ہے اگر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق نہ دیا گیا تو زبردستی اپنا حق لینا جانتے ہیں۔