تیسری سہ ماہی کے دوران جرمنی کی اقتصادی شرح نمو میں اضافہ

منگل 15 نومبر 2016 14:51

فرینکفرٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) جرمنی نے کہا ہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو 0.2 فیصد رہی جو کہ توقعات سے کم ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران ملک میں اقتصادی شرح نمو 0.2 فیصد رہی جبکہ ماہرین نے اس کی شرح 0.3 فیصد رہنے کی پیشنگوئی کی تھی۔رپورٹ کے مطابق دوسری سہ ماہی کے دوران ملکی اقتصادی شرح نمو 0.4 فیصد جبکہ پہلی سہ ماہی کے دوران 0.7 فیصد رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :