24نومبر کو بھارتی قوم کو بتائیں گے کہ حق کیسے لیا جا تا ہے ‘مسلم کانفرنس اور ریاست کے عوام کے ٹھاٹھے مارتے عوامی سمندر سیز فائر لائن کو بہہ کر رکھ دیں گے سری نگراور جموں کے عوام بھی تیار ہو جائیں

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ سلیم زمان ڈارکا بیان

منگل 15 نومبر 2016 14:51

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ سلیم زمان ڈارنے کہا ہے کہ24نومبر کو بھارتی قوم کو بتائیں گے کہ حق کیسے لیا جا تا ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس اور ریاست کے عوام کے ٹھاٹھے مارتے عوامی سمندر سیز فائر لائن کو بہہ کر رکھ دیں گے سری نگراور جموں کے عوام بھی تیار ہو جائیں اس بار مقبوضہ کشمیر کو ہر حال میں آزاد کروا ئیں گے ریاست جموں وکشمیر قائد ملت رئیس الاھرار چوہدری غلام عباس ؒ کے مشن اور شہیدا کی وارث جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا پرچم تھامے منزل کی جانب گامزن ہیں قائد تحریک آزادی کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیو م خان مرحوم کے جانثار کارکنان صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی پشت پر کھڑے ہیں کسی سے ڈر نے والے نہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں اب چوہے بلی کا کھیل مذید نہیں کھیلنے دیں گے مقبوضہ کشمیر کے عوام کا خون اتنا سستا نہیں کہ 70سال گزرنے کے بعد بھی بہایا جائے آزاد کشمیر کی تمام سیاسی وسماجی تنظیموں نے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی کال پر لبیک کہہ دیا 24نومبر کو اپنی کشمیری بھائیوں کی خاطر بڑی سے بڑی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائے گاآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس اپنے اسلاف کے مشن کی تکمیل کیلئے جدو جہد جاری رکھے گی میرپور کے عوام بھی سیز فائر لائن کراسنگ پروگرام میں اپنی شر کت کو یقینی بنائیں سلیم زمان ڈار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنی قر بانیوں سے پاکستان کو سرسبز بنانے کیلئے بھرپور رول ادا کیا آنے والا وقت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس اور ریاست جموں وکشمیر کے عوام کی آزادی کا ہے سردار عتیق احمد خان نے سیز فائر لائن کراسنگ کا اعلان کر کے کشمیریوں کے دل جیت لئی24نومبر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج لے کر طلوع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :