برہان وانی کی شہادت نے مسئلہ کشمیر کو جلا بخشی ‘ سرحدوں پر کشیدگی اور دونوں ممالک کے درمیان جنگی ماحول کی بنیادی وجہ تنازعہ کشمیر ہے ‘مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کا فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے

آل جموں و کشمیرمسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما رضوان الیاس عباسی کا بیان

منگل 15 نومبر 2016 14:52

اسلام گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) آل جموں و کشمیرمسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما رضوان الیاس عباسی نے کہا ہے کہ برہان وانی کی شہادت نے مسئلہ کشمیر کو جلا بخشی ہے ۔ سرحدوں پر کشیدگی اور دونوں ممالک کے درمیان جنگی ماحول کی بنیادی وجہ تنازعہ کشمیر ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کا فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے‘مسلم کانفرنس کا ہر کارکن اپنے قائد کی کال پر لبیک کہتے ہوئے 24 نومبر کو سیز فائر لائن کو پائوں تلے روند کر مسئلہ کشمیر کو منطقی انجام کی طرف لے جائیں گے صد ر جماعت سردار عتیق احمد خان کی کال پر پوری کشمیری قوم متحد ہے مسلم کانفرنس کی مضبوطی اور استحکام پاکستان کے لیے اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہر قربانی دینے کو تیار ہیں کشمیر میں مائوں بیٹیوں کی عصمتوں کو تار تار کیا جار ہا ہے نوجوان ، بچے اور بوڑھے بھارتی باربریت کے خلاف برسر پیکار ہیں بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کے اندر بسنے والی عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے بھارت زیادہ دیر تک کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے مگر اس کے لیے بیس کیمپ کے حکمرانوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا زبانی بلند و با نگ دعوے کرنے سے آزادی جیسی عظیم نعمت نہیں مل سکتی آزادی حاصل کرنے کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے پڑتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

رضوان الیاس عباسی نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت سے کوئی محروم نہیں رکھ سکتا۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے، نہتے اور معصوم کشمیریوں کے ساتھ بھارتی فورسز خون کی ہولی کھیل رہی ہیں۔ سرینگر میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے انہوں نے کہا ہے برہان وانی کی شہادت نے مسئلہ کشمیر کو جلا بخشی ہے ۔ سرحدوں پر کشیدگی اور دونوں ممالک کے درمیان جنگی ماحول کی بنیادی وجہ تنازعہ کشمیر ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کا فلیش پوائنٹ بنا دیا ہیمسلم کانفرنس کا ہر کارکن اپنے قائد کی کال پر لبیک کہتے ہوئے