ادارہ محتسب کے تحت مظلوم طبقات کوانصاف فراہم کرناہے ‘معاشرہ کے وہ لوگ جومقدمہ بازی کیلئے وسائل نہیںرکھتے ‘ انہیںدرخواست پرادارہ انصاف فراہم کرنے کیلئے متعلقہ محکمے یااتھارٹی کوتحریک کرتاہے تاکہ غریب شخص کوبلامعاوضہ اس کی دہلیزپر انصاف ملے ‘ادارہ محتسب 60روز میں حق دارکی حق تلفی کی دادرسی کیلئے متعلقہ محکمے کوتحریک کرتا ہے ‘جوان محکموں اوراتھارٹیزکے خلاف ایکشن لیںگی جوادارہ محتسب کے احکامات پرعملدرآمد نہیںکرینگے اورحق دارکوان کاحق نہیںدینگے

محتسب آزادکشمیرسیدمختارحسین نقوی کا کوٹلی میں کھلی کچہری سے خطاب

منگل 15 نومبر 2016 15:03

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) محتسب آزادکشمیرسیدمختارحسین نقوی نے کہاہے کہ ادارہ محتسب کے تحت مظلوم طبقات کوانصاف فراہم کرناہے معاشرہ کے وہ لوگ جومقدمہ بازی کے لیے وسائل نہیںرکھتے انہیںایک درخواست پرادارہ انصاف فراہم کرنے کے لیے متعلقہ محکمے یااتھارٹی کوتحریک کرتاہے تاکہ غریب شخص کوبلامعاوضہ اس کی دہلیزپر انصاف ملے ادارہ محتسب 60دن کے اندرحق دارکی حق تلفی کی دادرسی کے لیے ادارہ کی طرف سے متعلقہ محکمے کوتحریک کردی جاتی ہے جوان محکموں اوراتھارٹیزکے خلاف ایکشن لیںگی جوادارہ محتسب کے احکامات پرعملدرآمد نہیںکرینگے اورحق دارکوان کاحق نہیںدینگے اورانصاف کے تقاضے پورے نہیںکرینگے ان خیالات کااظہارانہوںنے میونسپل کارپوریشن ھال میںمنعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیاکھلی کچہری سے ڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشید،سیکرٹری ادارہ محتسب مرزاابصارحسین جرال،کوآرڈینیشن آفیسرادارہ محتسب مرزاافتخارجرال،راجہ رضوان علی ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں،ایس پی چوہدری محمدمنیر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرخان شوکت،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل سردارعبدالرئوف،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمود،ایکسین بلڈنگ اشتیاق مغل،ایکسین شاہرات سرداراجمل،ڈی ای اوعظمیٰ شیراز،ڈی ای اوسائیںسلطان،ڈسٹرکٹ رسک منیجمنٹ آفیسروسیم خان،پروگرام آفیسر تیمورقاضی،ایکسین سردارمبشرسرفراز،ڈی ایچ اوڈاکٹرعبدالشکور،ایم ایس ڈاکٹرطارق محمود کے علاوہ دیگرافسران نے بھی شرکت کی۔

کھلی کچہری میںضلع بھرسے آئے ہوئے متاثرین نے اپنی شکایات پیش کیں موقع ہی محتسب ممتازحسین نقوی نے متعلقہ اتھارٹیز اورمحکموں کوسائلین کی دادرسی کے لیے احکامات بھی جاری کیے۔شکایات کنندگان نے مختلف محکموںکے بارے شکایات بھی کیں محتسب ممتازحسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیرکے تمام اضلاع اورتحصیلوںکے اندرکھلی کچہریوں کاانعقادکررہے ہیں تاکہ عوام کی دہلیزپرجاکران کے مسائل حل کیے جائیں آفسران اورسرکاری محکمے مشنری جذبے کے تحت کام کریں تاکہ عوام کوانصاف مل سکے اوران کے مسائل حل ہوسکیںپسندوناپسند اوراقرباپروری کاخاتمہ کیاجاسکے محتسب آزادکشمیرسیدممتازحسین نقوی نے کہاکہ میرٹ کاخیال رکھاجائے اورمیرٹ سے ہٹ کوکوئی کام نہ کیاجائے ادارہ محتسب سائل کی صرف ایک درخواست اورشناختی کارڈ پرسائل کی دادرسی کے لیے اتھارٹی اورمحکمہ کوہدایات جاری کرتاہے ادارہ محتسب اب فون پربھی سائلوں کی شکایات سنتاہے اوران کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھاتاہے انہوںنے کہاکہ محتسب آفسرزڈویژن کی سطح پربھی قائم کرنے کاپلان تیارکررہاہے ڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشید نے کہاکہ ادارہ محتسب کی طرف سے کھلی کچہریوںکاانعقاداحسن اقدام ہے اس سے لوگوںکوانصاف ان کی دہلیزپرملے گاسرکاری آفسران ومحکمے عوامی مسائل کے حل کے لیے کرداراداکرینگے جبکہ ادارہ محتسب کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات پرعمل درآمدبھی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :