عباسپور‘ محمودگلی سے لیکر بیڑی گلی تک کمپاؤئمنٹ نمبر 9 تا12میں جنگلات کی کٹائی عروج پرعوام علاقہ کاشدید احتجاج

منگل 15 نومبر 2016 15:03

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) محمودگلی سے لیکر بیڑی گلی تک کمپاؤئمنٹ نمبر 9.10.11.12 میں جنگلات کی کٹائی عروج پرعوام علاقہ کاشدید احتجاج وزیرجنگلات سردارامیراکبر خان کے ہرروز اخبارات میں بلندوبالا دعوے صرف اخبارات تک محدود عوام علاقہ کے پراسرار احتجاج پربھی عباسپور میں محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے رات کی تاریکی میں تمام جنگلات سے لکڑی کٹائی کرکے ڈپو کے بجائے آرامشینوں اوربازارہوٹلوں اوربڑے سرمایہ داروں کے ہاتھ کھلے عام فروخت کی جاتی ہے دھڑلے سے لکڑی سمگلنگ کی جارہی ہے شہرسے کٹرمشین لگاکر جنگل کومکمل تباہ کردیاگیاہے عباسپورڈپوخالی پڑاہواہے محکمہ جنگلات کو کوئی پوچھنے والانہیںعوام علاقہ سب ڈویژن عباسپورنے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر ،وزیرجنگلات سردارامیراکبر خان ،ناظم جنگلات ،ڈی ایف اوجنگلات سمیت دیگر احکام بالاسے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ سی اوکمپاؤئمنٹ نمبر9.10.11.12 محمودگلی تا بیڑی گلی ان چاروں رقبہ میں لکڑی سمگلنگ اورقبضہ مافیا کاراج ہے جوکہ اس قومی اثاثے کوتباہ کرنے کی گہری سازش ہے لہذاہم حکومت آزادکشمیرسے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ جنگلات کے ان چاروں رقبوں سے ان غیرقانونی قبضہ مافیا کاخاتمہ کیااورجنگلات کی لکڑی کی کٹائی کوروکاجائے اورلکڑی سمگلنگ کرنے والوں کاقلاقعمہ کیاجائے جنگلات کی حدورمیں غیرقانونی مکانات جوبنے ہیں وہ فوری مسمار کئے جائیں اورجنگلات کے رقبے کو واگزار کرکے اسکومکمل طورپربند کیاجائے تاکہ اس قومی اثاثے کاتحفظ ہوسکے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :