حکومت تاخیری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے مگر ہم چاہتے ہیں پانامہ لیکس معاملہ نتیجہ خیز ہو،ان سب کا احتساب ہونا چاہیے،چاہے حکومت ہے یا اپوزیشن،کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 15 نومبر 2016 15:09

حکومت تاخیری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے مگر ہم چاہتے ہیں پانامہ لیکس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت تاخیری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے مگر ہم چاہتے ہیں پانامہ لیکس معاملہ نتیجہ خیز ہو،ان سب کا احتساب ہونا چاہیے،چاہے حکومت ہے یا اپوزیشن،کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

(جاری ہے)

منگل کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 20 کروڑ عوام کے مستقبل کا معاملہ ہے،سپریم کورٹ پانامہ لیکس کے معاملے پر کمیشن تشکیل دے اور نیب بیرون ملک سے دستاویزات اکٹھی کر کے کمیشن میں پیش کرے۔

انہوں نے کہاکہ ہم ملک لوٹنے والوں اور کرپشن کرنے والوں کو اڈیالہ جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ حکومت تاخیری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے مگر جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ پانامہ کیس نتیجہ خیز ہو ،ان سب کا احتساب ہونا چاہیے،چاہے حکومت ہے یا اپوزیشن ہے،کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے اور ملزموں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے