لاہور ہائیکورٹ ‘ احتجاجی ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی اورقتل کے مقدمات درج کرانے کی درخواست

منگل 15 نومبر 2016 15:09

لاہور ہائیکورٹ ‘ احتجاجی ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی اورقتل کے مقدمات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے احتجاجی ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی اورقتل کے مقدمات درج کرانے کی درخواست پرسماعت پر چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان نے سید نجف شاہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز نے لاہور کے ہسپتالوں اور سڑکوں کو مفلوج کر دیا ہڑتال کے باعث ایمرجنسی اور آوٹ ڈور سروسز بند کئے قانون کے تحت ڈاکٹرز کسی بھی صورت سروسز بند نہیں کر سکتے درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروس بند ہونے سیاب تک3ہلاکتیں بھی ہوئیں اور ینگ ڈاکٹرز کی مجرمانہ غفلت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا سید نجف شاہ ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر حلف لیتا ہے کہ ہمیشہ انسانی جان کی حفاظت کرنی ہے جبکہ ہسپتالوں کی بندش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز کی غفلت اور ہڑتال سے ہزاروں مریض دربدر ہورہے ہیں اور میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایسوسی ایشن بھی ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ برابر کی شریک ہے لہذا عدالت ہڑتالی ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کرنے اور مقدمات درج کرنے کا حکم دے۔