لاہور ہائیکورٹ ، تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت عدالتوں کے قیام کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

منگل 15 نومبر 2016 15:09

لاہور ہائیکورٹ ، تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت عدالتوں کے قیام کی درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت خصوصی عدالتوں کے حوالے سے دائر درخواست پر عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست کی سماعت کی غازی ایڈوکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ آرڈیننس کے تحت خصوصی عدالتیں قائم کی گئیں تھیں جو آرڈیننس ختم ہونے کے بعد ختم کردی گئیں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ خصوصی اور فوجی عدالتیں دہشت گردی ختم کرنے کے لئے لازمی ہیں عدالتیں بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔