آصفہ بھٹو کاپیپلزپارٹی میں جہا نگیر بدر کے بچوں کیساتھ ملکر کام کر نے کی خواہش کا اظہار

منگل 15 نومبر 2016 15:14

آصفہ بھٹو کاپیپلزپارٹی میں جہا نگیر بدر کے بچوں کیساتھ ملکر کام کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو نے پیپلزپارٹی میں جہا نگیر بدر کے بچوں کیساتھ ملکر کام کر نے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز آصفہ بھٹو نے جہا نگیر بدر کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران جہانگیر بد ر کے انتقال پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ جہانگیر بدر پیپلز پارٹی کا اثاثہ اور شہید بینظیر بھٹو کے قابل اعتماد ساتھی تھے‘پیپلزپارٹی کیلئے ناقابل فراموش کام کیا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا خواہش ہے کہ جہانگیر بدر کے بچے اور ہم مل کر کام کریں۔