لاہور ہائی کورٹ ‘ میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے مزید829سیٹیں بڑھانے کے لیئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین 29 نومبر کو طلب

منگل 15 نومبر 2016 15:14

لاہور ہائی کورٹ ‘ میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے مزید829سیٹیں بڑھانے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے میڈیکل کالجز میں طلبا کے داخلوں کے لیئے مزید829سیٹیں بڑھانے کے لیئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو29 نومبر کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میڈیکل کالج میں داخلوں کیلئی مزید829سیٹیں بڑھانے کیلئے دائر درخواست پرسماعت ہوئی جسٹس شجاعت علی خان نے فا طمہ خرم سمیت دیگرکی درخواست پرسماعت کی درخواست گزار کا کہناہے کہ پنجاب بھرکیمیڈیکل کالجزمیں طلباکیلئی3405سیٹیں مختص ہیں آبادی زیادہ اورطلبا کی تعدادزیادہ ہونیکی وجہ سیداخلوں کی تعداد کم ہی88فیصد نمبر حاصل کرنے کے باوجود داخلہ نہیں دیا جا رہا ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل نے 829 سیٹیں بڑھانے کی سمری تیار کی تاہم اب تک فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت میڈیکل کالجزکیداخلوں میں829سیٹیں بڑھانیکاحکم دے عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد حکومت،پی ایم ڈی سی سمیت دیگرفریقین کونوٹس،29نومبرکوجواب طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :