لاہور ہائیکورٹ ‘ محکمہ انہارکے ا یکسئین کیخلاف2انکوائریاں کرنے کیخلاف درخواست پر ڈ ی جی اینٹی کرپشن کونوٹس جاری

منگل 15 نومبر 2016 15:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) محکمہ انہارکے ا یکسئین کیخلاف2انکوائریاں کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ڈ ی جی اینٹی کرپشن کونوٹس جاری کرتے ہوئے 7روز میں جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس سیدمظاہرعلی نقوی نے ا یکسئین محمدرفیق کی درخواست پرسماعت کی درخواست گزارکی جانب سے منیرحسین بھٹی ایڈووکیٹ پیش ہوئے درخواست گزار نے محکمہ انہار پر 80کروڑ کی بے ضبطگی کاالزا م لگاتے ہوئے 3رکنی کمیٹی سے بری الزمہ قراردیکرانکوائری ختم کرنیکی سفارش کی درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے 17نومبر 2015 کو دوبارہ انکوائری کاحکم دیدیادرخواست گزار نے مزید کہا کہ اینٹی کرپشن میں تحقیقات کیدوران ہی نیب نے انکوائری شروع کردی نیب کی تحقیقات کرنیپرپہلیعارضی طورپرتحقیقات روکی گئی جسے ڈی جی اینٹی کرپشن نے 26اگست کو دوبارہ تحقیقات کا حکم دے دیادرخواست گزار کا کہنا تھا کہ سیکشن3اور آئین کے آ ٓرٹیکل13کے تحت2تحقیقات اکٹھی نہیں ہوسکتی عدالت اینٹی کرپشن کی تحقیقات کرنے کے حکم کوکالعدم قراردے۔