پنجاب پولیس کی کائونٹر ٹیررازم فورس نے نیشنل ایکشن پلان پر موثر عمل کرکے دکھایا ہے‘ پوٹھوہار بہت جلد وادی زیتون میں بدل جائے گا، سیکرٹری سروسز پنجاب
منگل 15 نومبر 2016 15:19
(جاری ہے)
امن عامہ کی صورت حال دیگر صوبوں کی نسبت پنجاب میںبہتر ہے کیونکہ پنجاب پولیس کی کائونٹر ٹیررازم فورس نے نیشنل ایکشن پلان پر موثر عمل کرکے دکھایا ہے۔ہم دہشت گردوں کے خاتمے میں بہت حد تک کامیاب ہو چکے ہیں ،ان کے کمیونیکیشن نیٹ ورک توڑدئیے گئے ہیں اور دہشت گرد تنظیموں کے لیے فنانسنگ کا سب سے بڑا ذریعہ ثابت ہونے والی اغوا برائے تاوان کی وارداتوں پر قابو پایا گیا ہے، عیدین اور دیگر مذہبی تہواروں کے موقع پر چندہ اکٹھا کرکے دہشت گردوں کے ہاتھ مضبوط کرنے والوں پر سختی سے ہاتھ ڈالا گیا ہے جس کی بدولت پنجاب میں سنگین جرائم کی منظم وارداتوں میں ماضی کے مقابلے میں دو تہائی کمی واقع ہوئی ہے، انھوں نے بتیا کہ اس سال اب تک 570 دہشت گرد پولیس کی تحویل میں لیے جا چکے ہیںاور کریمنل جسٹس کا نظام بہتر بنانے کی بدولت دہشت گردوں کی سزا یابی کی شرح 85 فیصد سے زیادہ ہو چکی ہے،پنجاب میں سر مایہ کاری اور تعمیراتی کاموں کے لیے آئے ہوئے غیر ملکی ماہرین کی حفاظت کے لیے سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیے ڈولفن پولیس فورس کامیابی سے سرگرم عمل ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہنمائی میں ان سب کاوشوں کے نتیجے میں پنجاب میں دہشت گردی کا پاگل پن پھیلانے والوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ کبھی پنجاب کی 70 فیصد آبادی دیہات میں اور صرف 30 فیصد آبادی شہروں میں آباد تھی مگر آج یہ تناسب بالکل تبدیل ہو کر رہ گیا ہے، آج پنجاب کی 54 فیصد آبادی شہری علاقوں میں آباد ہے جبکہ دیہات میں کھیت مزدوری کرکے اپنا پیٹ پالنے والوں کی تعداد محض 46 فیصد رہ گئی ہے ، انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹیشن کے میگا پراجیکٹ ریکارڈ مدت میں مکمل کیے ہیں، دیہی آبادی کی سہولت کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق 150 ارب روپے کی لاگت سے 20 ہزار کلو میٹر دیہی سڑکیں کشادہ کرنے کا میگا پراجیکٹ کامیابی سے تکمیل کے قریب ہے ۔ غریبی ختم کرنے کے پروگراموں کو ترجیحی طور پر پہلے سے کہیں بڑے پیمانے پر توسیع دی گئی ہے جبکہ پنجاب میں 70 ہزار معذور افراد کو ماہانہ 1200 روپے انکم سپلیمنٹ فراہم کیا جا رہا ہے۔ زمینوں اور جائیدادوں کی آٹو میشن کا کام 5 کروڑ 72 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے اور دیہات میں واقع سرکاری سکولوں کی انسپکشن کے لیے اینڈرائڈ ٹیلی فون کا استعمال کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں طلبا و طالبات اور اساتذہ کی حاضری کی شرح 93 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت پنجاب نہ صرف شہری علاقوں کو ترقی سے فیض یاب کر رہی ہے بلکہ1200 ارب روپے کے وسائل سے پنجاب رورل سپورٹ پروگرام کے ذریعے دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے بھی ٹھوس کام کیا گیا ہے۔ خطہ پوٹھوہار کو ’’ وادی زیتون‘‘ میں تبدیل کرنے کا خواب اب عملی شکل اختیار کررہا ہے جبکہ پنجاب کا ’’ ہائوس آف کینو‘‘ سرگودھا میں رسٹ فری بہتر بیج کی فراہمی کے ذریعے پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں اضافے کا پروگرام اور فروٹ فلائی تلف کرنے کے لیے بہتر مینجمنٹ کا شعور کسانوں تک پہنچایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد کا سب کیمپس بہت جلد قائم کر دیا جائے گا۔ وفد کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور مرزا خالد امین تھے ۔ اس موقع پر تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا ۔مزید قومی خبریں
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.