فیض میلہ کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے

منگل 15 نومبر 2016 15:19

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) فیض احمد فیض کی یاد میں ’’فیض میلہ‘‘ کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ میلہ کا اہتمام ان کی بیٹیوں سلیمہ ہاشمی ،ْ منزہ ہاشمی اور نواسے عدیل ہاشمی نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

18 نومبر سے 20 نومبر تک ہونیوالے اس میلے میں سیمینار ،ْ محفل موسیقی اور دیگر پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔ محفل موسیقی میں ٹیناثانی ،ْ جواد احمد ،ْ حامد علی خان ،ْ ثمینہ پیر زادہ ،ْ عابدہ پروین ،ْ ارشد محمود اور دیگر شریک ہونگے جبکہ معروف شعراء میں امجد اسلام امجد ،ْ مستنصر حسین تارڑ اور دیگر بہت سے شاعر اور ادیب شرکت کریں گے۔ یہ دو روزہ فیض میلہ الحمراء مال روڈ پر منعقد ہو گا۔