بالی وڈ کی صورتحال پر پاکستانی فنکار تشویش میں مبتلا

منگل 15 نومبر 2016 15:19

بالی وڈ کی صورتحال پر پاکستانی فنکار تشویش میں مبتلا
لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) بھارتی فلم انڈسٹری بھارتی انتہا پسندوں کے ہاتھوں دبائو میں آ چکی ہے اور اب کسی بھارتی فلم میں کوئی پاکستانی اداکار آئندہ کام نہیں کر سکے گا جس کی وجہ سے پاکستانی فنکاروں میں تشویش بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کی وجہ سے پاکستان میں قائم ڈیجیٹل سینما مالکان بھی پریشان ہیں، جدید سینمائوں میں پاکستانی فلمیں کم ہیں جبکہ بھارتی فلموں کی نمائش نہ ہونے سے سینما ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں، دو ماہ کے دوران چند نئی پاکستانی فلموں میں کوئی بھی فلم سپر ہٹ نہ ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :