شوگر ملوں نے کرشنگ سیزن کا آغاز کردیا

منگل 15 نومبر 2016 15:19

سرگودھا۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں چینی کے کارخانوں (شوگر ملز)نے کرشنگ سیزن کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کرشنگ سیزن 2016-17؁ء کیلئے حکومت پنجاب نے گنے کی خرید کے نرخ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی باقاعدہ طور پر جاری کردیا ہے۔ خریداری مراکز پر گنے کی کم از کم قیمت خرید 180 روپے فی 40 کلو گرام ،جبکہ 450 روپے فی سو کلو گرام مقرر کی ہے ۔اسی طرح 4500 روپے فی میٹرک ٹن مقرر کی گئی ہے۔