آل کراچی شہید ریاض یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ ، اشرف میموریل کلب نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 15 نومبر 2016 15:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) شرافی محمڈن یوتھ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام شرافی اسٹار فٹ بال اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے "پہلا آل کراچی شہید ریاض یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ 2016؁ء "کا سیمی فائنل مقابلوں کا آغاز ۔

(جاری ہے)

پہلا سیمی فائنل اشرف میموریل یوتھ فٹ بال کلب ملیر نے اویس شہید یوتھ فٹ بال کلب لیاری کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے اویس کاکا نے دو شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فائنل تک رسائی میں نمایا ںکردارادا کیا جبکہ حریف ٹیم کے امان ہی گول کرنے میں کامیابی حاصل کرسکے شاندار کھیل اور میچ پر مکمل گرفت ہونے کے باوجود اویس شہید یوتھ فٹ بال کلب لیاری کی یہ میچ جیتنے میں ناکام رہی ان کے فارورڈ نے کئی بہترین مواقع ضائع کئے جس کا نقصان اویس شہید کو ہار کی شکل میں ملا۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی معروف سماجی رہنماء اقبال بشام سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزراور اراکین بھی موجود تھے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض الہی بخش نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر آزاد فائونڈیشن کے کوچ امجد انجم اور میڈیا کوارڈینٹر میر حبیب زباد کلمتی تھے ۔

متعلقہ عنوان :