گلگت بلتستان میں عوامی نو عیت کے اہم منصو بو ں کی تکمیل سے خو شحا لی کے نئے باب شروع ہونگے، ابراہیم ثنائی

منگل 15 نومبر 2016 15:22

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) صو با ئی وزیر تعلیم گلگت بلتستان ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ عوامی نو عیت کے اہم منصو بو ں کی تکمیل سے گلگت بلتستان میں خو شحا لی کے نئے باب شروع ہونگے،عوام گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے ا نہو ں نے کہا کہگلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دے کر دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے ایک منفر د مقام بنا ئینگے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہاکہ گلگت بلتستان میں مزید تعلیمی ادارے بنانے کی ضرورت ہے تاکہ شرح تعلیم کو مزید بہتر کیا جا سکے اور ساتھ ہی ساتھ ووکیشنل ٹریننگ کے اداروں کا قیام عمل میں لا یا جا رہا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت علاقے کو تر قی یافتہ دیکھنا چا ہتی ہے اس لیے عملی اقداما ت کے ذریعے خطے کو خو شحا ل بنا ئیگی ، علا قے سے بیروزگاری کا خاتمہ ہو گا اور ہر گھر میں خو شحا لی آئے گی ۔