سابق عسکری قیادت کی لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور اسکے نتیجہ میں پاکستان کے سات فوجیوں کی شہادت کی مذمت
پڑوسی ملک دو ایٹمی طاقتوں کے مابین امن کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے‘ پاکستانی فوج وطن عزیز کے دفاع اور دشمن کے ہر قسم کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، سابق فوجیوں کا ایکس سروس مین ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب
منگل 15 نومبر 2016 15:22
(جاری ہے)
اجلاس میں کنٹرول لائن پر شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں* پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی، جس میں بھارت کے بہت سے فوجی ہلاک و زخمی ہوئے اور کئی چوکیاں تباہ کر دی گئیں، کو سراہا گیا۔ سابق فوجیوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اچانک جارحانہ طرز عمل حیران کن ہے، اس کا مقصد پاکستان کی خارجہ تعلقات اور اندرونی معاملات کو نقصان پہنچانا ہو سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر حملہ کے بعد بھارتی سفارتکاروں کو طلب کر کے ان سے احتجاج کرنا ناکافی ہے،دفتر خارجہ دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھائے، اس کی جارحیت کے مضمرات سے دنیا کو آگاہ اور مقاصد کو بے نقاب کرے۔ فارن آفس عالمی رہنمائوں کو بتائے کہ بھارت ایسے ہتھکنڈوں کے ذریعے عالمی رائے عامہ کی توجہ کشمیر کے مسئلے سے ہٹانا چاہتا ہے جسکی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سابق عسکری قیادت نے گوادر کی بندرگاہ کے آپریشنل ہونے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جلد از جلد تمام شراکت داروں کے تحفظات دور کرے تاکہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ بر وقت مکمل کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پانامہ سکینڈل کی مناسب انکوائری کرائے گی اور اس میں کسی قسم کی تاخیر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.