جنوبی کوریا کے صدر نے سکینڈل میں تحقیقات سے قبل اپنے لئے وکیل کا تقرر کردیا

منگل 15 نومبر 2016 15:22

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) جنوبی کوریا کے صدر پارک گیون ہیئی نے سکینڈل میں تحقیقات سے قبل اپنے لئے وکیل کا تقرر کردیا ہے۔جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر پارک کی انتظامیہ کو ایک اہم مالیاتی سکینڈل کا سامنا ہے ۔جنوبی کوریا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی صدر سے دوران صدارت اس قسم کی پوچھ گچھ ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صدر پارک کی قریبی ساتھی چوئی شون سل پر الزام ہے کہ انہوں نے صدر کے ساتھ تعلقات کو استعمال میں لاتے ہوئے ایک مقامی فرم کو بھاری عطیے پر مجبور کیا اوربعدازاں اس رقم کو ذاتی استعمال میں لایا گیا۔اس سکینڈل کے بعد صدر اوران کی ساتھی کے خلاف سیئول سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔چوئی شون سل پر امورسرکار میں غیرقانونی مداخلت کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔