سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا غیر قانونی عمارتوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

منگل 15 نومبر 2016 15:22

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی) نے گلشن حدید اور بن قاسم ٹائون کراچی میںغیرقانونی طورپرقائم شورومز،بیوٹی پالرز،کلینکس ،دکانوں اور نجی بینک کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انہیں قانونی کارروائی کیلئے خبردار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس بی سی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق گلشن حدید کے علاقے میں رہائشی پلاٹس پر غیرقانونی طورپرقائم شورومز،بیوٹی پالرز،کلینکس ،دکانوں ،نجی بینک اوراسکول کے مالکان کومتنبہ کیاگیا ہے کہ فیز l اورفیزllمیں رہائشی پلاٹوں کے غیرقانونی کمرشل استعمال کاسلسلہ جاری ہے جوکہ لیز اورلے آئوٹ کی خلاف ورزی ہے جو علاقے کے ماسٹرپلان کو نقصان پہنچاکر بنیادی سہولیات کومتاثر کررہاہے۔

اس حوالے سے ایس بی سی اے نے خبردار کیاہے کہ غیرقانونی استعمال اراضی کے خلاف عنقریب کارروائی کی جائے گی اور مالکان کا کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :