چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری‘آصفہ بھٹو اور مولا بخش چانڈیو کی جہانگیر بدر مرحوم کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت
مرحوم کی پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ذوالفقار علی بھٹو شہید اور میری والدہ بینظیر بھٹو شہید کے ساتھ مل کر جمہوریت اور پارٹی کیلئے بڑی جدوجہد کی، ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پورا نہیں ہو سکتا،بلاول بھٹو تمام پارٹی کارکنان کو جہانگیر بدر کے بچھڑ نے کا بہت دکھ ہے‘ہم پی ٹی آئی کے کسی ڈرامے اور احتجاج میں ان کا حصہ نہیں بنے‘سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں یوم تشکر کس بات کا منایا ،مولا بخش چانڈیو کی میڈیا سے گفتگو
منگل 15 نومبر 2016 15:22
(جاری ہے)
انہوں نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔
بعدازاں جہانگیر بدر مرحوم کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جہانگیر بدر کی وفات پر تمام کارکنان غمزدہ ہیں اور انہیں پنجاب کے لیڈر کے بچھڑ جانے کا بہت دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا شہید کے راستے پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی عوام دوست اور وطن پرست پارٹی ہے جس کی جڑیں عوام کے دلوں میں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جس وقت پی ٹی آئی ریلی نکال رہی تھی اور دھرنے دے رہی تھی اس وقت کچھ لوگ کہہ رہے تھے کہ پی پی پی کہاں ہے مگر ہم کسی بھی ڈرامہ یا احتجاج کا حصہ نہیں بنے، رائیونڈ جانے کی باتیں ہو رہی تھیں اور کہا جا رہا تھا کہ رائیونڈ کو اکھاڑ دیا جائے گا مگر آج رائیونڈ بھی وہاں موجود ہے اور اسلام آباد کا ڈرامہ بھی بند ہو گیا ہے جبکہ اسلام آباد کو بند کرنیوالی تمام باتیں بھی ختم ہو گئی ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں یوم تشکر کس بات کا منایا ۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے سوال پر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے مگر بھارت نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمارے جوانوں کو شہید کیا،بھارت نے کبھی بھی پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ نہیں بڑھایا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.