گلگت بلتستان میں قرضے واپس نہ کرنے کی وجہ سے یوتھ لون سکیم روک دی گئی،جعفراللہ خان

منگل 15 نومبر 2016 16:01

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان نے کہا ہے کہ وزیرآعظم یوتھ لون سکیم کے تحت قرضے حاصل کرنے والوں نے ریٹرن نہیں کیا جس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں یوتھ لون سکیم کو روک دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ورشگوم ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے گلگت بلتستان میں بچوں پر جبری مشقت کے عنوان پر سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر آعظم یوتھ لون سکیم کے تحت گلگت بلتستان سے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے قرضے کے حصول کے لئے درخواستیں دیں جن میں سے اکثریت کو قرضے جاری کئے گئے مگر ان نوجوانوں نے قرضے لینے کے بعد فارمولے کے تحت قرضے واپس نہیں کئے جس کی وجہ سے اس سکیم کو گلگت بلتستان میں روک دیا گیا ہے۔