شاہراہ قراقرم پر دھرنے اور احتجاج پر پابندی ہونی چاہئے،صوبائی وزیرڈاکٹرمحمد اقبال

منگل 15 نومبر 2016 16:01

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) صوبائی وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ دنیور میں احتجاجی دھرنے کی وجہ سے سی پیک کے حوالے سے ہونے والی اہم سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں سی پیک کے روٹ کو متاثر کرنا غیر اخلاقی اقدام ہے جس کے باعث دنیا کے سامنے غلط تاثر جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شاہراہ قراقرم پر دھرنے اور احتجاج پر پابندی عائد ہونی چاہئے،سی پیک کے روٹ کو متاثر کرنا غیر اخلاقی اقدام ہے، ریاست کی طرف سے کارروائی کرنا اور دھرنے والوں کو ہٹانا کوئی مشکل کام نہیں ہے لیکن اس کارروائی سے ہونے والے نقصانات کے اثرات پورے معاشرے پر پڑ سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :