ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 4افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد،ترجمان ایف سی

منگل 15 نومبر 2016 16:01

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) فرنٹیئر کور بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 4افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق منگل کو کو فرنٹیئرکوربلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پتوخ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 4افرادکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :