جدہ سیلاب تباہ کاری کے کیس میں 12ملزم رہا جبکہ 4کو بھاری جرمانہ اور قید۔

منگل 15 نومبر 2016 15:34

جدہ سیلاب تباہ کاری کے کیس میں 12ملزم رہا جبکہ 4کو بھاری جرمانہ اور قید۔

جدہ۔(اردو پوائنٹ،تازہ ترین اخبار،15نومبر،2016) انتظامی امور کی عدالت نے 2009کے سیلاب کی تبا ہ کاری کے کیس میں 16 میں سے 12افراد کو رہا کر دیا ہے۔ جبکہ وزارت پانی کے سیینئر افسر کو رشوت لینے کے جرم میں اعتراف کے بعد تین لاکھ سعودی ریال جرمانہ اور چار سال قید سنائی ہے۔عدالتی ذرالئع کا یہ کہناہے کہ اس جرم میں سینئر افسران، بڑی کمپنیوں کے سی۔ای۔

اوز۔

(جاری ہے)

اور انجینیئرنگ فرم کے افراد شامل ہیں۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک مصری اور ترکش ملزم کے الزامات کو مسترد کرتی ہے کیونکہ وہ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اپنے آبائی وطن جا چکے ہیں۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ رشوت لینے میں ملوث لوگوں کے خلاف بھاری ثبوت موجود ہیں۔تاہم چار سال میں 35عدالتی سیشن ہوئے۔ جن کے بعد عدالت نے 12 لوگوں کو بری کر دیا۔جبکہ 4کے خلاف فرد جرم عائد ہونے پر سزا سنا دی۔

متعلقہ عنوان :