پانامہ لیکس کا کیس وزیر اعظم نوازشریف پرلٹکتی تلواربن چکا ہے ‘ غلام محی الدین دیوان

حکومت پانامہ لیکس کے معاملے پر مٹی ڈالنے کی ناکام کوشش کرتی رہی مگر انکا کامیاب نہیں ملی

منگل 15 نومبر 2016 16:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا کیس وزیر اعظم نوازشریف پرلٹکتی تلواربن چکا ہے ‘حکومت پانامہ لیکس کے معاملے پر مٹی ڈالنے کی ناکام کوشش کرتی رہی مگر انکا کامیاب نہیں ملی ‘(ن) لیگ حکومت کی موجودگی میں کر پشن کا خاتمہ اور احتساب ممکن نہیں ہوسکتا ‘حکمران بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت کوئی بھی مسئلہ مکمل طور پر حل کر نے میں ناکام رہے ہیں ، پانامہ لیکس کے معاملے میں وزیر اعظم اور انکے خاندان کے دیگر لوگوں کے بیانات ہی انکے خلاف بہت بڑے ثبوت ہے اس لئے پانامہ لیکس سے نوازشر یف کا بچ جانا ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومتی لوگوں کو پتہ ہے پانامہ لیکس کا معاملے انکی حکومت اور وزیر اعظم پر لٹکتی ایک تلوار ہے اس لیے وہ اپوزیشن کے ٹی اوآرز کے مطابق نوازشر یف اور انکے خاندان کے احتساب کیلئے تیار نہیں اور اب معاملہ سپر یم کورٹ میں آچکے ہیں اور حکمرانوں کے خوف میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔