کنٹونمنٹ بورڈز میں انسداد ڈینگی ٹیمیں متحرک ہیں، سرویلنس باقاعدگی سے جاری ہے ‘لبنی فیصل

ڈینگی لاروا کے تدارک اور وباء سے بچائو بارے لوگوں میں شعور اجاگر کیا جا رہاہے ‘رکن صوبائی اسمبلی

منگل 15 نومبر 2016 16:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) رکن صوبائی اسمبلی لبنی فیصل نے کہاہے کہ لاہور کنٹونمنٹ اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام وارڈز میں انسداد ڈینگی ٹیمیں لوگوں کو ڈینگی مچھر سے محفوظرکھنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہیں ،تمام ادارے الرٹ ہیں اور باقاعدگی سے ان ڈور اور آئوٹ ڈور لاروا سرویلنس جاری رکھتے ہوئے متعلقہ لاروا کے تدارک اور وبا سے بچائو بارے لوگوں میں شعور اجاگر کیا جا رہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ٹائون ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کنٹونمنٹ بورڈ ز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی- ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعمان جمیل ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ (کینٹ) ڈاکٹر فراز ، ڈائریکٹر کالجز ، سینئر انٹامالوزجسٹ، انوائر منٹ انسپکٹرز کے علاوہ مختلف محکموں کے نمائندوں اور تعلیمی اداروں کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی- ایم پی اے لبنی فیصل نے کہاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش اور وباء سے بچائوکے حوالے سے نومبر اوردسمبر کے دو ماہ میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ بارشیں کم ہونے کی وجہ سے سرد موسم میں شدت نہیں آئی چنانچہ ڈینگی لاروا کو تلف کرنے کی کوششیں مزید تیز کی جائیں-لبنی فیصل نے کہاکہ متعلقہ محکمے ڈینگی کی روک تھام کے لئے بلا تفریق سرکاری و نجی مقامات پر اینٹی ڈینگی ریگولیشنز پر عملدرآمد یقینی بنائیں-اے سی کینٹ سارہ حیات نے کہاکہ لوگوں کو ڈینگی مچھر سے محفوظ رکھنے کے لئے طے شدہ ایس او پیز کے تحت مربوط رابطے او رٹھوس کوششوں کے ذریعے یکساں لائحہ عمل اپنایا جائے -کنٹونمنٹ بورڈز میں قائم ٹائر شاپس ، ورکشاپوں، ریسٹورانٹس، تالابوں، پبلک مقامات کے علاوہ زیر تعمیر عمارات میں ڈینگی لاروا سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے او ربارش کی صورت میں پانی کسی بھی مقام پر کھڑا نہ ہونے دیا جائی-