جیکب آباد، اخوت ادارے کی جانب سے 88بے روزگار مردوخواتین میں بلاسود قرضے کے چیک دئے گئے

منگل 15 نومبر 2016 16:02

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) اخوت ادارے کی جانب سے 88بے روزگار مردوخواتین میں بلاسود قرضے کے چیک دئے گئے تفصیلات کے مطابق سابق نگراں وزیراعظم سردار محمد میاں سومرو کی کوششوں سے جیکب آباد کے مستحق اور بے روزگار افراد کو باوقار زندگی گزارنے اور اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے بلا سود قرضے فراہم کرنے کیلئے ادارہ اخوت کی خدمات حاصل کی گئی ہیں گزرشتہ روز ڈکھن محلہ میں سابق یوسی ناظم انور علی خان سومرو نے ایک تقریب میں مختلف علاقوں کے 88مردوخواتین میں 14لاکھ 25ہزار کے بلا سود قرضے کے چیک دئے گئے اس موقع پر انور علی خان سومرو نے بتایا کہ اب تک 800کے قریب افراد کو قرضہ دیا جا چکا ہے جس کی بدولت اب وہ اپنی خوشحال زندگی گذار رہے ہیں 15000سی30000ہزار تک قرضے دئے گئے ہیں سلسلہ جاری رہیگا۔