جیکب آباد، عدالت کے حکم پر سول ہسپتال میں قائم 2 میڈیکل سٹور ز کو ایم ایس نے بند کرادیا

منگل 15 نومبر 2016 16:02

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء)عدالت کے حکم پر سول ہسپتال میں قائم دو میڈیکل اسٹور ز کو ایم ایس نے بند کرادیا تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ایم ایس ڈاکٹر آصف لغاری نے سول ہسپتال میں قائم2میڈیکل اسٹورز کو بند کرادیا ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایم ایس ڈاکٹر آصف لغاری نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج جیکب آباد اور ڈائریکٹر جنرل صحت نے احکامات دئے تھے جس پر میڈیکل اسٹورز کے مالکان کو طلب کرکے عدالتی احکامات دکھائے جس پر انہوں نے خود میڈیکل اسٹورز بند کئے ہمیں سیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑی۔