بابا گورنانک کے 548ویں جنم دن کی تقریبات، سکھ یاتریوںنے دوکاندار کو بھارتی کرنسی کے مسترد نوٹ دیکر ہزاروں روپے کا چونا لگادیا

منگل 15 نومبر 2016 16:06

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) بابا گورنانک کے 548ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارت سے آئے ہوئے پانچ سکھ یاتریوںنے کپڑے کے دوکاندار کو بھارتی کرنسی کے مسترد نوٹ دے کر ہزاروں روپے کا چونا لگادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پانچ بھارتی سکھ یاتری جو کہ بابا گورنانک کی جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آئے ہوئے تھے ،انہوں نے انارکلی بازار میں ایک دوکاندار سے ہزاروں روپے کا کپڑا خریدا اور تاجر کو پاکستان کی کرنسی کے علاوہ بھارتی کرنسی جوکہ چند روز قبل مودی سرکار نے بھارت میں 500اور1000روپے کے کرنسی کے نوٹ بند کردیئے تھے وہ دے کر چلے گئے تاجر وہ انڈین کرنسی منی چینجر کے پاس تبدیل کروانے گیا تو انہوں نے نوٹ مسترد کردئیے اور کہا کہ یہ بھارتی نوٹ بند ہوگئے ہیں۔

(خ م)

متعلقہ عنوان :