Live Updates

نواز شریف، شہباز شریف کی پالیسیوں پر بھر پوراعتماد کا اظہار ، عوام نے انتشار کی سیاست پھر مسترد کردی ‘ پرویز ملک ،عمران نذیر

سی پیک کی مخالفت میں غیروں کے ایجنڈے پر چلنے اور ملک کو افرا تفری پھیلانے والوں کی سیاسی اب دفن ہونیوالی ہے‘اراکین اسمبلی

منگل 15 نومبر 2016 16:12

نواز شریف، شہباز شریف کی پالیسیوں پر بھر پوراعتماد کا اظہار ، عوام ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر،ارکان اسمبلی چوہدری شہباز، ریاض ملک،غزالی سلیم بٹ،مہر اشتیاق، رمضان صدیق بھٹی،ملک سیف الملوک،سید توصیف شاہ، تنویر ضیا بٹ،اظہر فاروقی اور عامر خان سمیت دیگر نے بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے دھرنا اور انتشار کی سیاست کو ایک مرتبہ پھر مسترد کردیا ہے اور وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی پالیسیوں پر بھر پوراعتماد کا اظہار کیا ہے،انہوں نے کہا کہ عوام اسی طرح 2018کے انتخابات میں بھی لیگی قیادت کا پر بھر پور ساتھ دے گی ، مخالفین اپنی ہٹ دھرمی اور ’’میں نہ مانو‘‘ کی سیاست کی وجہ سے عوام میں غیر مقبول ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سی پیک کی مخالفت میں غیروں کے ایجنڈے پر چلنے اور ملک کو افرا تفری کی طرف لے جانے والوں کی سیاسی اب دفن ہونے کے بالکل قریب ہے، ان کے اپنے ہی انہیں چھوڑنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مخالف دشمن یہ چاہتے ہیں کہ ملک ترقی نہ کرے،اور سی پیک پراجیکٹ معاہدہ پر عمل درآمد نہ ہو، اس کے لئے پاکستان کی مخالف اندرونی و بیرونی قوتیں ملک کے خلاف سازشوں کے تانے بانے بننے میں مصروف ہیں کامیاب نہیں ہوں گے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات