دارالشفقت کے یتیم بچوں کیلئے واپڈا ہائوس کے دورے کا اہتمام

منگل 15 نومبر 2016 16:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) واپڈا کی جانب سے اپنی سماجی ذمہ داری کے تحت، آج دارالشفقت لاہور کے یتیم بچوں کیلئے واپڈا ہائوس کے دورے کا اہتمام کیاگیا۔ وفد میں فیکلٹی اور انتظامیہ کے دو ممبرز کے علاوہ 20 طالب علم شامل تھے۔ دورے کا مقصدیتیم بچوں اور طالب علموں کو واپڈا ہائوس کی سیر کرانا تھا۔ واپڈا ہائوس کا شمار لاہور کی نمایاں ترین عمارتوں میں کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

واپڈا ہائوس کی سیر کے ساتھ ساتھ انہیں پانی کی بچت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا بھی تھا۔ بریفنگ کے دوران بچوں کو زندگی کیلئے پانی کی اہمیت اور پانی کو ضائع ہونے سے روکنے کے طریقِ کار کے بارے میں بتایاگیا۔ اس موقع پربچوں نے واپڈا ہائوس کے مختلف حصے دیکھے اور واپڈا ہائوس کی چھت سے لاہور شہر کا نظارہ کیا۔ بچوں کو واپڈا ہائوس میں رکھے گئے پانی اور پن بجلی کے مختلف منصوبوں کے ماڈلز بھی دکھائے گئے۔ انہیں ان منصوبوں کی تعمیر اور اہمیت کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔

متعلقہ عنوان :