حکومت عوام اور ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے،ڈاکٹر درشن

منگل 15 نومبر 2016 16:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر درشن نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام اور ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے، وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کا سلسلہ جاری ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مخالفت برائے مخالفت کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے بُری طرح مستردکیا ،پوری قوم وزیر اعظم محمد نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر درشن نے مزیدکہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)ملک کے اندر خدمت اور مفاہمتی سیاست کو فروغ دیکر انتقام اور کرپشن کی سیاست کی حوصلہ شکنی کی ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن)کا سابقہ دور بھی عوامی خدمت کی ایک نمایاں مثال تھا اور اب بھی عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت میدان عمل میں موجود ہیں۔مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ تحریک انصاف غنڈہ گردی کی سیاست کرناچاہتی ہے ،صاف شفاف سیاست کرنا پاکستان مسلم لیگ(ن)کاطرہ ء امتیاز ہے، جھوٹ کے پلندے بنانے سے حکومتیں ختم نہیں ہوتیں ،دھرنوں اور الزامات کی سیاست کرنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھاناپڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :