وفاقی وزیرخزانہ کی زیرصدارت انسدادمنی لانڈرنگ پراجلاس

اجلاس میں دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے پرغور،وزیرخزانہ کومالیاتی اصلاحات کے بارے بریفنگ،قومی اسمبلی نے بے نامی قانون کی منظوری دیدی ہے،قانون بننے سے کالے دھن کی منتقلی روکنے میں مددملے گی۔اسحا ق ڈارکی اجلاس میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 نومبر 2016 16:05

وفاقی وزیرخزانہ کی زیرصدارت انسدادمنی لانڈرنگ پراجلاس

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر2016ء) :وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت انسدادمنی لانڈرنگ پر اجلاس ہوا،جس میں دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے پرغورکیاگیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈارکومالیاتی اصلاحات کے بارے بریفنگ بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈارنے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی نے بے نامی قانون کی منظوری دے دی ہے۔

قانون کی منظوری سے کالے دھن کی منتقلی روکنے میں مددملے گی۔قوانین پرعملدرآمدکرکے ہی مالی اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حال میں کمپنیزآرڈیننس جاری کیاگیاہے۔کمپنیوں کی رجسٹریشن کے نئے اقدامات سے کرپشن روکنے میں مددملے گی۔وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان ٹیکس چوری روکنے والی تنظیم اوایسی ڈی کا رکن ہے۔

متعلقہ عنوان :