پاکستان سائنس فائونڈیشن کے زیر اہتمام عالمی یوم سائنس کے حوالہ سے پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری میں تقریب
ڈاکٹر اشفاق احمد، یونیسکو پاکستان کی ڈائریکٹر،برٹش کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت اہم شخصیات کی شرکت
منگل 15 نومبر 2016 16:21
(جاری ہے)
تقریب میں تعلیمی اور سائنسی تحقیقی اداروں کے سینئر سائنسدانوں اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
اس سال عالمی دن برائے سائنس 2016ء کا موضوع میوزیمز اور سائنس سنٹرز بطور غیر رسمی تعلیم کے اہم مراکز تھا۔ اسی لئے یہ تقریب پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری میں منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری برائے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی فضل عباس میکن نے کہا کہ اس وقت دنیا کو پائیدار ترقی حاصل کرنے کیلئے اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی چیلنج درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ان مسائل کے حل کیلئے بین الاقوامی ادارون کا باہمی تعاون درکار ہے اور اس سلسلہ میں یونیسکو اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سائنس کا مناسب استعمال پائیدار ترقی کا واحد راستہ ہے ۔ وفاقی سیکرٹری نے میوزیمز اور سائنس سنٹرزکی بطور غیر رسمی تعلیم کے اہم مراکزکی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور ان اداروں کو غیر رسمی تعلیم کے فروغ کے لئے استعمال پر زور دیا۔وفاقی سیکرٹری نے پاکستان سائنس فائونڈیشن اورر یونیسکو کو عالمی دن برائے سائنس کے موقع پر اس اہم تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ یونیسکوپاکستان کی ڈائریکٹر وائبیکی جینسن نے اپنے خطاب میں پائیدار ترقی کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میوزیمز اور سائنس سنٹر سائنسی معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور لوگوں کو سائنسی کاوشوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائنس میوزیمز خاص طور پر طلبا کو سائنسی تعلیم کی طرف راغب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ڈاکٹر اشفاق احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی دن برائے سائنس کی اہمیت اور اس کو ہر سال منانے کے سلسلے میں اپنی کاوشوں سے تقریب کے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سائنس کی ترقی کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا، اس لئے سائنس کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے اپنے خطاب میں میوزیمز اور سائنس سنٹرز بطور غیر رسمی تعلیم کے اہم مراکزپر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ میوزیمز اور سائنس سنٹرز نے غیر رسمی تعلیم کے مراکز کے طور پر خاص اہمیت حاصل کرلی ہے اور تعلیمی اداروں کو اس سے بھر پور استعفادہ کرنا چاہیئے۔ برٹش کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹرمسٹر جم بوتھ اور بین الاقوامی کونسل برائے میوزیمز کے پاکستان کے صدر اختر جاوید نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ آخر میں وفاقی سیکرٹری برائے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی فضل عباس میکن نے مختلف سائنسی مقابلوںمیں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.