جہانگیر بدر کی وفات پر پی پی پی صوابی کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب

منگل 15 نومبر 2016 16:39

جہانگیر بدر کی وفات پر پی پی پی صوابی کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب
صوابی۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر کی وفات پر پی پی پی ضلع صوابی کے زیر اہتمام ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ۔

(جاری ہے)

دعائیہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پی پی پی کے ضلعی صدر جاوید اقبال نے کہا کہ اس ملک میں جہانگیر بدر جیسے مخلص سیاسی کارکنوں کی وجہ سے آج جمہوریت کی گاڑی رواں دواں ہیں ۔ انہوں نے جنرل ایوب ، جنرل ضیاء اور جنرل مشرف کی غیر جمہوری حکومتوں کے رویئے اور ظلم کے خلاف جدوجہد کی جہانگیر بدر ایسے پارٹی رہنمائوں میں شامل تھے جنہوں نے کوڑے کھاتے وقت بھی جیئے بھٹو کا نعرہ لگایا ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔