دھندڑ کلاں، نوجوان کے ہاتھ کاٹنے کے مشہور مقدمے کا فیصلہ، 4ملزمان کو قید بامشقت سزا کا حکم

منگل 15 نومبر 2016 16:47

بھمبر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) تحصیل فوجداری عدالت نے دھندڑ کلاں میں نوجوان کے ہاتھ کاٹنے کے مشہور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 4ملزمان کو قید بامشقت کی سزا سنا دی،سینئر سول جج جہانگیز احمد جرال اور سینئر تحصیل قاضی حافظ تنویر احمد محمدی پر مشتمل تحصیل فوجداری عدالت بھمبرنے جرم ثابت ہونے پر ملزم طارق محمود ولد شاہ محمدکومجموعی طور پر29سال،غضنفر علی ولد لال دین کو 23سال ،علی ارشد ولد غضنفر علی اورمظہر اقبال ولد احمد خان کومجموعی طور پر22,22سال قید کی سزا سنائی جبکہ واقعہ کے مرکزی ملزم افراسیاب اور اعانت کے ملزم ظفر اقبال ولد شاہ محمد کومفرورہونے کی وجہ سے زیر دفعہ 512کے تحت اشتہاری قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے مطابق25اگست2012ء کواعجاز ولدفاضل اپنے ساتھی ملک مجید کے ہمراہ دھندڑ کلاں میں بیلی سے بھینسوں کاچارہ کاٹ کر اپنے ٹریکٹر پر گھرواپس آ رہا تھا توملزمان نے انہیں روک کر اعجاز کے دونوں ہاتھوں کی انگلیاںٹوکے کے وار کر کے کاٹ ڈالیں جبکہ فائرنگ سے اس کے ساتھی ملک مجید کو زخمی کر دیا تھا،عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کو14 لاکھ 28ہزار 349روپے بطور ارش بھی دونوں مضروبان کو ادا کرنے کا حکم دیا۔