اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحصیل دفتر آئی نائن منتقلی 18نومبر تک روکنے کا حکم

منگل 15 نومبر 2016 16:47

اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحصیل دفتر آئی نائن منتقلی 18نومبر تک روکنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحصیل دفتر کی آئی نائن سیکٹر میں منتقلی 18نومبر تک روکنے کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی جانب سے تحصیل آفس کی منتقلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی تو ڈپٹی کمشنر اور ڈاریکٹر ایڈمن عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہارون الرشید اور طارق محمود جہانگیری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

عدالت نے 18 نومبر تک تحصیل آفس کی منتقلی کو روکنے کا حکم دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ تحصیل کے دفاتر آئی نائن سیکٹر منتقل کرنے سے وکلاء کے ساتھ سائلین کو بھی مشکلات درپیش ہونگی، ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈمن وکلاء کے ساتھ باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں ۔عدالت نے کیس کی مذید سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی ۔