دبئی کی رہائشی عمارت آگ کی لپیٹ میں۔

منگل 15 نومبر 2016 16:41

دبئی کی رہائشی عمارت آگ کی لپیٹ میں۔

دبئی(اردو پوائنٹ،تازہ ترین اخبار،15نومبر،2016) دبئی کے علاقے بردبئی کی ایک رہائشی عمارت کی چوتھی منزل میں آگ لگ گئی۔3:07 منٹ پر الفہیدی سٹریٹ کی عمارت میں شعلے نمودار ہوئے جس سے ایک شخص متاثر ہوا جسے بعد ازاں ریسکیو کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم پولیس کا یہ کہنا ہے کہ 3:24منٹ پر اس آگ پر قابو پا لیا گیا تھا اور ایمبولینس اور پولیس علاقے کو محفوظ بنانے کیلیے بہت جلد موقع پر پہنچ گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :