مشرف بارے سوچنا کہ وہ ملکی سیاست میں حصہ لے،دکھ ہوتاہے۔رضاربانی

مشرف نے ڈومورپرلبیک کہا،عدلیہ کو معطل کیا،آرٹیکل 6کے تحت جس پر مقدمہ درج ہے،مودی اس وقت جنون کی کیفیت میں ہے،انسانی حقوق کی پامالی جو کشمیرمیں ہورہی ہے اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔چیئرمین سینیٹ کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 15 نومبر 2016 16:47

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر2016ء) :چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہاہے کہ جس شخص نے ڈومورپرلبیک کہاہو،عدلیہ کو معطل کیاہو،آرٹیکل 6کے تحت جس پر مقدمہ درج ہواس شخص کے بارے ملک میں واپسی کی سوچ رکھنے والوں پردکھ ہوتاہے، مودی اس وقت جنون کی کیفیت میں ہے،انسانی حقوق کی پامالی جو کشمیرمیں ہورہی ہے اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔

انہوں نے آج یہاں لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ملک میں موجودہ جمہوری نظام میں خامیاں ہیں لیکن جمہوریت چلتی رہی تو خامیوں کودورکیاجاسکتاہے۔اسی طرح اگرادارے اپنا کام کرتے رہیں اور پارلیمان کو مزید فعال بنایا جائے تو تمام ادارے اپنی حدودمیں رہ کرکام کرینگے۔رضاربانی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت دی جانی والی صوبائی خودمختاری کومکمل طورپرنافذالعمل ہوناچاہیے۔

(جاری ہے)

اگراس کو رول بیک کرنے کی کوشش کی گئی تو انتہائی خطرناک ہوگا۔انہوں نے پرویزمشرف کے سیاست میں حصہ لینے کے سوال پرکہاکہ نہایت افسوس اور دکھ ہوتا ہے جب ایسے شخص کے بارے میں پوچھا جائے جس نے ڈومورپرلبیک کہاہو،عدلیہ کو معطل،جس پرآرٹیکل 6کے تحت مقدمہ درج ہواور جس شخص نے ملک کوتبادہ کردیاہو،جب ایسے شخص کے بارے میں سوچاجائے کہ ملک میں واپس آئے اور سیاست میں حصہ لے تو بڑادکھ ہوتاہے۔انہوں نے بھارت کی جانب سے ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ پرکہا کہ مودی اس وقت جنون کی کیفیت میں ہے۔انسانی حقوق کی پامالی جو کشمیرمیں ہورہی ہے اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔