مسلم لیگ ن بمقابلہ پاکستان مسلم لیگ ن

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 15 نومبر 2016 16:54

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 15 نومبر ۔2016ء ) سرگودھا میں ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن کی مخصوص نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ ن بمقابلہ پاکستان مسلم لیگ ن دیکھنے میں آیا ضلع کونسل کی 9 سیٹوں کیلئے 17 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا اسی طرح میونسپل کارپوریشن کی 11 نشستوں کیلئے 21 امیدوار میدان میں تھے میونسپل کارپوریشن میں خواتین کی 5 مخصوص نشستوں پر 7 ‘ ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں پر 5 امیدوار ‘ اقلیتوں کی 1 نشست کیلئے 3 اور لیبر کی 2 سیٹوں کیلئے 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی نشستوں کیلئے پولنگ بوتھ کارپوریشن کے میٹنگ ہال میں بنایا گیا تھا جبکہ ضلع کونسل کے انتخابات کیلئے پولنگ ضلع کونسل میں ہوئی ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں‘ کسان‘ اقلیتی اور یوتھ کی 9 سیٹوں کیلئے 17 امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا ضلع کونسل میں کسان کی 3 سیٹوں کیلئے 7‘ اقلیتوں کی 5 سیٹوں کیلئے 8 امیدوار اور یوتھ کی ایک سیٹ کیلئے 2 امیدواروں میں مقابلہ ہوا ذرائع کے مطابق ضلع کونسل کی خواتین کی 15 سیٹوں ‘ ٹیکنو کریٹ کی 1 سیٹ پر پہلے ہی امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں پولنگ صبح 9 بجے سے 4 بجے تک جاری رہے جہاں پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے پولنگ کے فرائض گریڈ 17 کے پرزائڈنگ آفیسرز نے انجام دیئے یہاں پر یہ بات دلچسپ ہے کہ سرگودھا میں مسلم لیگ ن بمقابلہ مسلم لیگ ن ہی دیکھنے میں آیا میئر اور ضلع کونسل کے علاوہ میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے انتخابات کیلئے بھی جوڑ توڑ کا سلسلہ پولنگ کے دوران دیکھنے میں آیا۔

متعلقہ عنوان :