ریلوے ڈرائیوروں کے فزیکل ٹیسٹ کروانے کی ہدایات

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 15 نومبر 2016 16:54

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 15 نومبر ۔2016ء ) محکمہ ریلوے نے ریلوے ڈرائیوروں کے فزیکل ٹیسٹ کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں محکمہ ریلوے نے حادثات سے بچنے‘ ڈرائیوروں کی ذہنی کیفیت‘ آنکھوں کی بینائی اور دیگر فزیکل ٹیسٹ لینے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں یہ ٹیسٹ سال کی بنیاد پر ہونگے جس کیلئے ہر سال کے بعد ڈرائیوروں کو ٹیسٹ کروانے کیلئے ایک دن کی چھٹی دی جائیگی تاکہ دوران ڈرائیونگ ڈرائیوروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور حادثات میں کمی لائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :