طیب اُردگان کا دورہ ،پاکستان اور ترقی دوستی کیلئے سنگے میل ثابت ہو گا ‘سیدمحمد عبد الخبیر آزاد

جہانگیر بدر مُحب وطن پاکستانی تھے ،اللہ تعالیٰ ان کواپنے جوارے رحمت میںجگہ عطا فرمائے‘خطیب بادشاہی مسجد

منگل 15 نومبر 2016 17:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) خطیب بادشاہی مسجد لاہومولانا سید محمد عبد الخبیر آزادنے کہاکہ طیب اُردگان کی شخصیت ملک پاکستان کے لیے عظیم حیثیت اور اہمیت کی حامل ہے ،طیب اُردگان جن سے عالم اسلام کا ہر فرد محبت کرتا ہے ،میاں نواز شریف کی دعوت پر صدر تُرقی طیب اُردگان کا پاکستان کا دورہ اور تُرقی تعلقات میں سنگے میل صابت ہو گا،ہماری دوستی تُرقی برادر ملک کے ساتھ ہے ۔

اُنہوں نے کہا جہانگیر بدر ایک مُحب وطن پاکستانی اور اچھے انسان تھے ،اللہ تعالیٰ سے دعا ہے ان کو اپنے جوارے رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پاکستان کے لیے جو ان کی خدمات ہیں اُن کو قبول فرمائے وفد میں جن علماء نے بات کی اُن کے نام یہ ہیں۔ مولانا عزیزالرحمن ،مولانا عباس عابدی ،مولانا مفتی مبشر نظامی ،مولانا عمران انصاری ،مولانا ریاض سواتی ،شیخ عبدالستار قادری ،قاری ظہور احمد اور دیگر علماء اکرام بھی ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

آخر میں مولانا آزاد نے علماء اکرام سے فورٹ روڈ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہ نُورانی بلوچستان کے سانحہ پر جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ سانحہ بلوچستان میں شہید ہونے والے شہدا ء کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات کو بُلند فرمائے اور اللہ سے دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ملک پاکستان کو دہشت گردی سے نجات عطا فرمائے

متعلقہ عنوان :