سی ٹی اولاہور نے اردل روم میں ا نسپکٹراور 7کانسٹیبل سمیت 23 ٹریفک وارڈنز کو بحال کرکے مختلف سیکٹرز میں تعینات کردیا

وارڈنزٹریفک کی روانی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں،فرائض میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی‘طیب حفیظ چیمہ

منگل 15 نومبر 2016 17:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے اردل روم کے دوران گذشتہ دنوں معطل کئے گئے ایک ٹریفک انسپکٹر اور 7کانسٹیبل سمیت 23ٹر یفک وارڈنز کو بحال کرکے مختلف ٹریفک سیکٹر زمیں تعینات کردیا۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کارلائی جائیں،فرائض میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

طیب حفیظ چیمہ نے گزشتہ دنوں معطل کئے گئے ٹریفک انسپکٹر ریاست علی،کانسٹیبل امین ،عبدالحمید،تاجدین،نذر ،محمود ، حنیف ،عبد ا لرزاق ور ٹریفک وارڈنز آصف صدیق،عمیر،سلیمان نسیم ،کاشف ،مدثر،آصف ،عامر، حسن ،عمران ،نوازش ،وسیم ،نوید،افضل ،طاہر اور ر ا شد سمیت 23 و ا ر ڈنز کو بحال کرنے کا حکم جاری کردیا۔انہوں نے کہا کہ فرائض میں کوتاہی اور شہریوں سے ناروا سلوک اختیار کرنے والے اہلکاروں سے ہرگز کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ سی ٹی او نے کہا کہ وارڈنز سڑکوں پر عوام کی خدمت کرتے ہوئے نظر آئیںاور دوران ڈیوٹی عوام سے انتہائی نرم اور شائستہ رویہ رکھتے ہوئے ٹریفک کی روانی پر بھر پور توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :