خواتین کے خلاف منفی رویوں میں تبدیلی لاکر مثبت معاشرہ تشکیل دیاجا سکتاہے‘بشریٰ امان

منگل 15 نومبر 2016 17:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء)صوبائی سیکرٹری بشری امان نے کہاہے کہ خواتین کے خلاف منفی رویوں میں تبدیلی لاکر مثبت معاشرہ تشکیل دیاجا سکتاہی-وہ اپنے دفتر میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کے حوالے سے 25نومبر سے 10 دسمبر تک 16 روزہ مہم کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں -صوبائی سیکرٹری نے کہاکہ اس سال مہم کا مرکزی خیال اور نج دی ورلڈ ہے او راس کا مقصد خواتین او رلڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے فنڈز اکٹھا کرنا ہے -انہوں نے ڈپٹی سیکرٹری ، ڈائریکٹر اور میڈیا کنسلٹنٹ پر مشتمل محکمانہ کمیٹی بھی تشکیل دی-انہوں نے کمیٹی کو ہدایت دی کہ 16روزہ مہم کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کریں۔