گورنر سندھ کی حالت میں بہتری، آئی سی یو سے کمرے میں منتقل

منگل 15 نومبر 2016 17:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی تاحال نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق گورنر سندھ کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور اب انہیں میڈیکل وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم ان کی گھر منتقلی کا فیصلہ نہیں کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گورنر سندھ کوسانس میں تکلیف کے باعث اتوار کے روز نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :