الحمراء کے زیر اہتمام ’’کلاسیکی موسیقی‘‘ کا پروگرام (کل )پیش کیا جائے گا

منگل 15 نومبر 2016 17:18

الحمراء کے زیر اہتمام ’’کلاسیکی موسیقی‘‘ کا پروگرام (کل )پیش کیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام ’’کلاسیکی موسیقی‘‘ کا پروگرام کل بروز ( بدھ ) کو شام6:00 بجے الحمراء اہال نمبرIIمیں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس میں ملک کے نامور گلوکار استاد حسین بخش گلو، استاد محمداختر،استاد بدرالزمان اور قمر الزماں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ واضح رہے یہ پروگرام عوامی دلچسپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل کیپٹن(ر)عطاء محمد خان نے اس موقع پر کہاہے کہ ہم کلاسیکی موسیقی کے فروع کے لئے کام کر رہے ہیںاور لاہورآرٹس کونسل کے پلیٹ فارم پر مسلسل منعقد ہونے والے پروگرامز ثقافتی ترقی میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔