ناقص اور زائد المیعاد مہنگی ادویات کی سرعام فروخت

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 15 نومبر 2016 17:02

پیرمحل (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 15 نومبر ۔2016ء ) محکمہ صحت کے ضلعی افسران کی افسرشاہی پیرمحل کے میڈیکل سٹوروں پر ناقص اور زائد المیعاد مہنگی ادویات کی سرعام فروخت کرائے کے لائسنس حاصل کرکے میڈیکل سٹور مالکان عوام کی جیبیں خالی کرنے لگے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر سمیت اردگرد کے علاقوں میں قائم میڈیکل سٹوروں پر زائد المیعاد مہنگی ادویات فروخت ہونے سمیت مناسب چیکنگ نہ ہونے کے باعث شہری نہ صرف مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہے بلکہ زائد المیعاد ادویات کے استعمال سے جان لیوابیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں مضافات میں قائم میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور انجیکشن کی سرعام فروخت جاری ہے جبکہ درجنوں ایسے میڈیکل سٹور قائم ہے جہاں پر نان کوالیفائیڈ افراد ٹھیکہ پر میڈیکل سٹور کا لائسنس حاصل کرکے ڈرگ انسپکٹر کی ملی بھگت سے سرعام شہریوں کو موت کے منہ میں پہنچانے کا دھندہ کیے ہوئے ہیں جب کوئی شخص میڈیکل مافیا کے خلا ف شکایت کرتا ہے تو اس شکایت کے ازالہ کی بجائے اس کی منتھلی بڑھ جاتی ہے جس سے علاقہ پیرمحل اور اس کے مضافات کے لاکھوں مکین محکمہ صحت کی مجا زا تھارٹی کی غفلت کی نذر ہونے کے باعث موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں سماجی فلاحی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، صوبائی وزیر صحت کمشنر فیصل آباد سے فی الفور پیرمحل شہر اور اردگرد کے مضافت میں میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کی مہم جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مہنگی اورایکسپائرڈ ادویات کی فروخت کو روکنے سمیت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کوفعال کرکے ایماندا رافسر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ میڈیکل سٹور مالکان کا کہنا ہے اگر حکومت آپریشن کرے تو ہم تعاون کرنے کے لیے تیار ہے