جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ،قومی ہاکی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ نہ ہوسکا

بھارت کو اس کی زمین پر ہرانے کا مزہ ہی اور ہے ، حکومت ہمیں جانے کی اجازت دے ،ہیڈ کوچ ہاکی ٹیم طاہر زمان

منگل 15 نومبر 2016 17:24

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ،قومی ہاکی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ نہ ہوسکا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا میلہ آئندہ ماہ بھارت میں سج رہا ہے ۔ حکومت سوچ بچار میں ہے کہ ٹیم ہمسایہ دیس بھیجی جائے یا نہیں مگر کھلاڑیوں کی رائے ہے کہ جیت بہترین بدلہ ہے جو مزہ روایتی حریف کو بھارت میں ہرانے کا ہے وہ کہیں بھی نہیں ۔ حکومت بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں جونیئر ہاکی ٹیم بھیجنے پر ہاں کرے گی یا ناں ، اس سوچ سے بالاتر ہو کر ہاکی کھلاڑیوں نے ٹریننگ شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ طاہر زمان کی رائے ہے کہ حکومت کا جواب سر آنکھوں پر مگر بہترین حکمت عملی جیت ہوتی ہے ۔ جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کوبھی حکومت کے جواب کا انتظار ہے مگر ایونٹ بھی ورلڈکپ کا ہے جہاں کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے ۔ دوسری طرف کپتان عماد بٹ بھی چاہتے ہیں کہ حکومت انہیں روایتی حریف کو انہی کے دیس ہرانے کا موقع دے ۔ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ آٹھ سے اٹھارہ دسمبر تک بھارتی شہر لکھنئو میں شیڈول ہے جس کے لئے فیڈریشن نے ویزہ لینے کاعمل شروع کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :